Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انصار اللہ کا بحری جہازوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا اعلان

صنعا  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی انصار اللہ فورسزکے ترجمان یحیٰی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر اور بحر ہند میں دو فوجی کارروائیاں کیں ہیں جس میں امریکی تیل بردار جہاز اولمپک اسپرٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

جمعرات کی شام ایک ٹیلی ویژن بیان میں سریع نے کہا کہ بحیرہ احمر میں جہاز کو 11 بیلسٹک میزائلوں اور دو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا جس سے جہازوں کو براہ راست نقصان پہنچا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ پہلا آپریشن میزائل فورس بغیر پائلٹ ایئر فورس اور بحری افواج نے مشترکہ طور پر کیا اور دوسرا آپریشن میزائل فورس نے ایک پروں والے میزائل سے کیا جس نے (ایس ٹی جےاواین) ) جہاز کو بحر ہند میں نشانہ بنایا۔

یحییٰ السریع نے تصدیق کی کہ جہازوں کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ اس کی ملکیت والی کمپنی نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں میں داخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کی تھی۔

انصار اللہ کے فوجی ترجمان نے زور دے کر کہا ہے کہ “یمن کی مسلح افواج اسرائیلی دشمن پر بحری ناکہ بندی جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ بحری کارروائیوں کے اعلان کردہ علاقے میں اپنی کارروائیاں اس وقت تک بند نہیں کریں گے، جب تک غزہ اور لبنان میں صہیونی جارحیت بند نہیں ہو جاتی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan