Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انصار اللہ کا نئی ڈرون حملہ آور کشتی کا تجربہ

صنعا (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  جمعے کے روز مزاحمتی فورس یمنی انصار اللہ نے اعلان کیا کہ اس کے پاس “طوفان 1” کے نام سے ایک نئی بغیر پائلٹ حملہ آور کشتی ہے اور اس نے بحری ہدف پر اس کی آزمائش کے مناظر نشر کیے ہیں۔

یہ بات یمنی انصار اللہ سے وابستہ “المسیرہ” سیٹلائٹ چینل کے ذریعے نشر کی گئی ایک ویڈیو کلپ کے مطابق سامنے آئی ہے۔

کلپ کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ کشتی “طوفان 1” 150 کلو گرام وزنی وار ہیڈ لے کر جا سکتی ہے۔ اس کی رفتار 35 ناٹیکل میل فی گھنٹہ تک ہے، اس کے علاوہ “اعلی جنگی صلاحیت اور اسٹیلتھ صلاحیت” بھی ہے۔

یہ کشتی “قریبی مقررہ اور حرکت پذیر سمندری اہداف کو نشانہ بنانے” کے لیے تیارکی گئی ہے۔

ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ مذکورہ کشتی تیز رفتاری سے سمندری ہدف کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس کے بعد یہ خود کش طریقے سے ہدف کو نشانہ بناتی ہے۔

جمعرات کو حوثی مزاحمت کار تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ اس کی افواج نے گذشتہ نومبر میں غزہ کی حمایت کی کارروائیوں کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل سے منسلک 153 امریکی، برطانوی اور اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

دریں اثنا بدھ کے روز انصار اللہ گروپ کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں ان کے بقول دو ڈرون کشتیوں کے ذریعے بحیرہ احمر میں یونانی مال بردار جہاز “TUTOR” کو نشانہ بنانے کے مناظر دکھائے گئے۔ جس کی وجہ سے وہ ڈوب گئی۔

منگل کی شام برطانوی بحریہ نے تصدیق کی کہ ’ٹیوٹر‘ نامی جہاز بحیرہ احمر میں ڈوب گیا ہے۔ اسے 12 جون کو انصار اللہ گروپ کے ڈرون نے نشانہ بنایا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan