Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انصار اللہ کے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں دو بحری جہازوں پر حملے

صنعا   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمنی انصار اللہ فورسز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحرالکاہل میں 3 فوجی کارروائیاں کیں، جس میں دو بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے ایک برطانوی آئل ٹینکر تھا۔ یہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔

برطانوی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اعتراف کیا کہ انصار اللہ  کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں کہا کہ تنظیم کی فورسز نے تین فوجی آپریشن کیے، جن میں سے پہلے بحیرہ احمر میں برطانوی تیل کے جہاز “کورڈیلیا مون” کو 8 بیلسٹک اور پروں والے میزائلوں، ایک ڈرو

ن اور ایک گن شپ کشتی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جہاز بری طرح متاثر ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری کارروائی کے دوران بحری جہاز (میراتھاپولس ) کو پروں والے میزائل سے بحر ہند میں نشانہ بنایا گیا، جب کہ تیسرے آپریشن میں مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر داخلے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر جہاز کو دوبارہ نشانہ بنانایا گیا۔

سریع نے نشاندہی کی کہ بحیرہ عرب میں یمنی مسلح افواج کے آپریشنز کے علاقے میں جہاز کو نشانہ بنایا گیا اور اس پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔

انصار اللہ کے ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تنظیم آج صبح کہا تھا کہ اس نے وسطی اسرائیل کے شہر یافا اور ایلات پر ڈرونز کے ذریعے دو فوجی آپریشن کیے ہیں۔

غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سات اکتوبر 2023ء سے اسرائیل کی تباہ کن جنگ کا سامنا ہے انصار اللہ نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں اسرائیلی یا اس سے منسلک کارگو جہازوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan