Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’انروا‘ پر پابندی لگانے کے بجائےغزہ کی پٹی میں جنگ بند کی جائے:

استنبول  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ انروا ایجنسی پر پابندی لگانے یا اس کا متبادل تلاش کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

لازارینی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں  مزید کہا کہ “کسی قابل عمل متبادل کی عدم موجودگی میں ’انروا‘ کو ختم کرنے سے فلسطینی بچے سیکھنے سے محروم ہو جائیں گے”۔

انہوں نے کہا کہ”ایجنسی پر پابندی لگانے یا اس کے متبادل تلاش کرنے پر توجہ دینے کے بجائے غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کسی معاہدے تک پہنچنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے”۔

لازارینی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “جب ماہرین یا سیاست دان ’انروا‘ پر پابندی لگانے یا اسے تبدیل کرنے کی بات کرتے ہیں تو بچوں اور ان کی تعلیم کا ذکر کسی بھی بحث میں کیوں نہیں کیا جاتا؟”

اقوام متحدہ کے اہلکار نے متنبہ کیا کہ “تعلیم کے بغیر، بچے مایوسی، غربت اور انتہا پسندی کی طرف بڑھتے ہیں۔ مسلح گروہوں میں شمولیت سمیت استحصال کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس طرح یہ خطہ بدستور غیر مستحکم اور بدامنی کا شکار رہتا ہے”۔

خیال رہےکہ حال ہی میں قابض اسرائیلی کنیسٹ نے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی تھی جس کے تحت انروا کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کام کرنے سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan