مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منگل کو امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو گرفتار کرے جنہوں نے گذشتہ شام وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔
ایمنسٹی کی طرف سے ’ایکس‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ”اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو جو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب ہیں۔ امریکہ اس کا اسقبال کرکے بین الاقوامی انصاف کی توہین کا مظاہرہ کر رہا ہے”۔
ایمنسٹی نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل اور غزہ میں نسل کشی کے ذمہ داروں ، غیر قانونی قبضے اور نسل پرست حکومت کے تحت فلسطینیوں پر جاری جبر اور بے دخلی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔
بین الاقوامی تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ “جنیوا کنونشنز کے تحت ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی واضح ذمہ داری ہے کہ وہ جنگی جرائم کے ارتکاب یا حکم دینے والے افراد کی تلاش اور ان کے حوالے کرنے کی کوشش کرے”۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ “ان افراد کے لیے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں ہونی چاہیے جنہوں نے طور پر جنگی جرائم یا انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہو”۔
یہ پیش رفت کل شام وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان ملاقات سے قبل سامنے آئی تھی۔
جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی میزبانی کر کے امریکہ بین الاقوامی انصاف کی توہین کر رہا ہے۔