غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اور برطانوی حکومت کی جانب سے جماعت کی سرکردہ شخصیات اور کارکنوں پر پابندیاں عائد کرنے کے اعلان کی مذمت کی ہے۔
حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی-برطانوی اقدامات “ہماری قوم کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت میں اس کا ساتھ دینے کے مترادف ہیں‘‘۔
حماس نے مزید کہا کہ “غیر منصفانہ امریکی-برطانوی فیصلہ ہمیں اپنےعوام کی خاطر اس کے جائز قومی حقوق کے دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے محروم نہیں کرے گا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اس سے قبل “حماس کے 8 عہدیداروں اور اس کے حامیوں پر ان کے ان اقدامات پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا جو بیرون ملک حماس کے مفادات کی نمائندگی کرتے ہیں۔”
غور طلب ہے کہ 7 اکتوبر سے تحریک حماس پر امریکی پابندیوں کا یہ چوتھا پیکج ہے۔
14 نومبر کو امریکا نے نئی پابندیوں کے سلسلے کا اعلان کیا جو اس نے برطانیہ کے ساتھ مل کر حماس کے عہدیداروں اور ان سے وابستہ افراد پر، خاص طور پر اسلامی جہاد تحریک کے ایک عہدیدار پر عائد کیں۔