Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی امداد روکنے کے بعد اقوام متحدہ کا جنگ کے متاثرین کے لیے 110 ملین ڈالر کا فنڈ مختص

نیو یارک   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے اپنے ہنگامی فنڈ سے 110 ملین ڈالر مختص کیے ہیں تاکہ دنیا بھر میں انسانی امداد میں امریکہ اور دوسرے ممالک کی طرف سے “جلد بازی میں کی گئی کمی” کی تلافی کی جاسکے۔

اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ رقم افریقہ، ایشیا اور لاطینی امریکہ میں دنیا کے 10 سب سے کم فنڈ والے اور سب سے زیادہ نظرانداز کیے جانے والے بحرانوں میں اہم امداد کو فروغ دے گی۔

کل کا ایک تہائی سوڈان جائے گا جو اس وقت دنیا کے بدترین انسانی بحران کا شکار ہے۔ ساتھ ہی پڑوسی ملک چاڈ کو بھی امدا د فراہم کی جائے گی۔خیال رہے کہ چاڈ سوڈان میں لڑائی سے فرار ہونے والے بے شمار پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر ٹام فلیچر نے کہاکہ “ان ممالک کے لیے جو پہلے ہی تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں اور معاشی بدحالی کا شکار ہیں، بجٹ میں شدید کٹوتیوں کا مطلب یہ نہیں کہ انسانی ضروریات ختم ہو جائیں گی”۔

اقوام متحدہ کی کارروائی عطیہ دینے والے ممالک کی پالیسیوں اور بجٹ میں اتار چڑھاؤ کے درمیان انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خاطر خواہ فنڈنگ ​​حاصل کرنے میں بین الاقوامی نظام کو درپیش چیلنجوں کو اجاگر کرتی ہے۔

کچھ دن پہلےاقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں اور ’این جی اوز ‘ کی طرف سے رپورٹ کردہ انسانی اور ترقیاتی پروگراموں کے لیے امریکی فنڈز میں شدید کٹوتیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اقوام متحدہ کی نیوز ویب سائٹ نے 28 فروری کو گوٹیرس کے حوالے سے کہا کہ یہ کٹوتیاں بہت سے پروگراموں پر اثر انداز ہوں گی، جن میں جان بچانے والی امداد، تنازعات اور آفات کا شکار کمزور طبقات کی مدد کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کی کوششیں شامل ہیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس کے نتائج تباہ کن ہوں گے، خاص طور پر امداد روکنا دنیا بھر کے سب سے زیادہ کمزور گروہوں کے لیے تباہ کن ہوگا۔افغانستان میں سیکڑوں موبائل ہیلتھ ٹیموں کے کام کو معطل کیا جا سکتا ہے کیونکہ افغانستان میں نو ملین سے زائد افراد ضروری صحت اور تحفظ کی خدمات سے محروم ہو جائیں گے۔

گوٹیرس نے انکشاف کیا کہ شمال مشرقی شام میں امریکی فنڈنگ ​​کی عدم موجودگی سے 25 لاکھ افراد مزید کمزور صورتحال میں پڑ جائیں گے، کیونکہ امدادی پروگرام انہیں ضروری مدد فراہم کرنا بند کر دیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan