نیو یارک (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) امریکہ میں پولیس کی غنڈ گردی اور تشدد کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت اوراسرائیلی جارحیت کے خلاف طلباء کے احتجاج کو روکا نہیں جا سکا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیو یارک سٹی پولیس نے کولمبیا یونیورسٹی کیمپس پر دھاوا بولا اور فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سینکڑوں طلباء کو گرفتار کر لیا، جب کہ امریکن ایسوسی ایشن آف یونیورسٹی پروفیسرز، کولمبیا یونیورسٹی برانچ نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ داری یونیورسٹی کی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔
یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب متعدد امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کی مخالفت میں مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں۔
طلباء جو درجنوں یونیورسٹیوں تک پھیل چکی ہے غزہ پر جنگ کے خاتمے اور اسرائیل کے معاشی اور تعلیمی بائیکاٹ کا مطالبہ کرتی ہے۔
پولیس نے مظاہرین اور صحافیوں کو ہیملٹن ہال کے آس پاس سے نکال دیا، جہاں یونیورسٹی کے طلباء اور پروفیسرز احتجاج کر رہے ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ہماری یونیورسٹی سے وابستہ افراد نے اس گروپ کی قیادت کی جس نے ہیملٹن ہال پر دھاوا بولا اور اس پر قبضہ کیا۔