Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکہ: پولیس نے فلسطینیوں سےیکجہتی کرنے والے100 کارکن گرفتار کر لیے

واشنگٹن    (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) نیو یارک میں امریکی سینیٹ کے اکثریتی رہنما چک شومر کے گھر کے قریب پولیس نے کم از کم 100 فلسطینی حامی مظاہرین کو گرفتار کر لیا جو قابض اسرائیل کی غزہ میں فوجی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے تھے۔

امریکی سینیٹ کی جانب سے 95 بلین ڈالر مالیت کے غیر ملکی امدادی پیکج کی منظوری کے بعد مظاہرین نے اسرائیل کی امداد روکنے کا مطالبہ کیا جس میں اسرائیل کے لیے 26.6 بلین ڈالر بھی شامل ہیں۔

یہ مظاہرہ جو “جیوش وائس فار پیس” گروپ کی طرف سے دیے گئے دعوت نامے کے جواب میں سامنے آیا۔

تنظیم نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ اس کے حامیوں نے نیویارک کے بروکلین میں شومر کے گھر کے دروازے کے سامنے ٹریفک روک دی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امریکہ اسرائیل کو اسلحہ دینا بند کرے کیونکہ وہ اس ہتھیار کو غزہ کی پٹی اور دوسرے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی جارحیت میں استعمال کر رہا ہے۔

مظاہرین نے اس موقعے پرفلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ ’اسرائیل کو مسلح کرنا بند کرو‘ نسل کشی کی فنڈنگ بند کرو‘

تنظیم کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سٹیفنی فاکس نے کہا کہ ہماری روایت میں ہر چیز ہمیں مجبور کرتی ہے کہ ہم اپنے نام پر کیے جانے والے ان شرمناک مظالم کو روکنے اور اپنے ٹیکسوں کے استعمال کو روکنے کے لیے ہمارے پاس موجود ہر چیز کو تیار کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan