Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکہ کی ایران پر بمباری، قابض اسرائیل کے شیطانی عزائم کا اندھا تعاقب ہے: حماس

غزہ  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایران کی سرزمین پر امریکہ کی تازہ ترین فضائی بمباری کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔

اتوار کی صبح جاری کردہ ایک بیان میں حماس نے کہا کہ یہ فوجی جارحیت دراصل قابض اسرائیل کی مجرمانہ ایجنڈے کی اندھی تقلید ہے جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی امن و سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ بھی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ کا یہ اقدام طاقت کے بل پر غلبہ قائم کرنے کی وحشیانہ پالیسی کی واضح مثال ہے، جو قانونِ جنگل کے اصولوں پر مبنی ہے اور عالمی روایات و معاہدات کے یکسر منافی ہے۔

حماس نے امریکہ اور قابض اسرائیل دونوں کو اس جارحیت کے سنگین نتائج کا مکمل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ایرانی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔

حماس نے یقین ظاہر کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی خودمختاری اور اپنے عوام کے مفادات کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور یہ حملہ نہ ایرانی عوام کے حوصلے کو توڑ سکتا ہے نہ ہی ان کی قیادت کے عزم کو کمزور کر سکتا ہے۔ یہ جارحیت عالمی استکباری قوتوں کے خلاف ایران کی ثابت قدمی کو متزلزل نہیں کر سکے گی۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح امریکی افواج نے ایک بار پھر ایران پر حملہ کرتے ہوئے متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکی فضائیہ نے تین اہم جوہری مراکز پر کامیاب حملے کیے ہیں، جن میں فردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔ یہ حملے امریکی ریاست سے پرواز کرنے والے متعدد B-2 بمبار طیاروں کے ذریعے کیے گئے، جو بحرالکاہل عبور کر کے ایران پہنچے۔

یاد رہے کہ سنہ2025ء کے جون کے مہینے میں 13 جون سے قابض اسرائیل نے امریکہ کے براہ راست عسکری و سیاسی تعاون سے ایران کے خلاف کھلی جنگ چھیڑ رکھی ہے، جس میں ایرانی جوہری تنصیبات، میزائل اڈے، سینئر فوجی افسران اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جواب میں ایران نے بھی قابض اسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارے داغے، جس سے دونوں کے درمیان اب تک کی سب سے بڑی براہ راست عسکری جھڑپ شروع ہو گئی ہے، جب کہ سفارتی سطح پر بھی بات چیت کے کئی دور جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan