Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکہ خطے میں امن نہیں چاہتا بلکہ اسرائیلی جرائم میں شامل ہے:حمدان

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘  کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے  اور اس کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں استحکام کا دعویٰ کرتا ہے مگر  وہ امن اور استحکام میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں حمدان نے زور دے کر کہا کہ امریکی حمایت کے بغیر قابض دشمن فلسطین اور لبنان میں مزاحمت کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے کیونکہ یہ بے اختیار ہو چکا ہے اور اسے مفلوج کرنے والوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ یہ تباہی کے دہانے پر ہے۔

اس تناظر میں حماس کے رہ نما نے کہا کہ قابض ریاست لبنان اور اس کے عوام میں مزاحمت کے عزم کو تباہ کرنے کرنے اور عالمی برادری کے سامنے حقوق سے فرار کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “میں نہیں سمجھتا کہ لبنان میں مزاحمت اسرائیلی رویے سے  متاثر ہوئی‘‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan