Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امن اور شہری سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے غزہ میں عدالتی نظام بہ تدریج بحال

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں سپریم جوڈیشل کونسل نے بہ تدریج عدالتی کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا جس کا مقصد شہری امن اور سماجی سلامتی کو مستحکم کرنا، فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا اور ان کی آزادیوں کا دفاع کرنا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ قابل اطلاق فلسطینی قوانین کے مطابق انصاف کے حصول کے لیے قانون کا نفاذ شروع کردیاگیا ہے۔

کونسل نے کہا کہ اس نے ججوں کو کمیونٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش میں، مصالحت یا ثالثی کے ذریعے تنازعہ کو حل کرنے کے لیے تصفیہ اور ٹرائل عدلیہ کو فعال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے موجودہ حالات میں تنازعات کے فوری حل کی پالیسی کا اطلاق کیا جائے گا۔

امریکی حمایت کے ساتھ سات اکتوبر 2023ء سے 19 جنوری 2025 ءکے درمیان اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی، جس میں 159,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں، اور 14,000 سے زیادہ لاپتہ ہو چکےہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan