Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

السنوار کی شہادت پر القسام کا مزاحمت تیز کرنے کا اعلان

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے عظیم مجاھد رہ نما یحییٰ السنوار “ابو ابراہیم” دشمن کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے دفاع، قوم کی آزادی اورقوم کے آئینی حقوق کے حصول کی جدو جہد میں شہید ہوئے ہیں۔ القسام ان کا مشن جاری رکھے گا۔

القسام بریگیڈز نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ جماعت کے قائدین اپنے سپاہیوں سے آگے بڑھ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

قائدین کے لیے ہمارے عوام کے شہداء کے قافلے کو آگے بڑھانا فخر کی بات ہے جنہوں نے اپنی جانوں اور خون کا نذرانہ پیش کیا۔

القسام نے کہا کہ ہمارے رہنما “ابو ابراہیم” کا راستہ ایک باوقار جہاد فی سبیل اللہ کا راستہ تھا۔ وہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور اس کی عسکری اور سکیورٹی سروسز کی بانی نسل کا حصہ تھے۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز قابض صہیونی فوج نے دہشت گردی اور سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ یحییٰ السنوارجام شہادت نوش کرگئے تھے۔

آج جمعہ کو حماس نے ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ السنوار دشمن فوج کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan