غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیلی ریاست میں متعدد فوج کیمپوں پر لبنانی سرزمین سے 40 میزائل فائر کیے ہیں۔
یہ میزائل حملے لبنان پر قابض فوج کے پرتشدد حملوں کے تسلسل کےبعد کیے گئے۔ ان حملوں میں پانچ سو سے زاید شہری شہید اور دو ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
القسام نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ “ہم نے لبنانی سرزمین سے کارمل، دیمون جیل اور نیشر پر 40 میزائلوں سے بمباری کی”۔
القسام نے اس سے قبل جنوبی لبنان سے اسرائیلی بستیوں پر میزائل داغے تھے۔
حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان میں امریکی اور مغربی حمایت سے شروع کی گئی اسرائیلی جارحیت صہیونی فاشسٹ ریاست کا ایک نیا جنگی جرم ہے۔
حماس نے فلسطینی اور لبنانی عوام کے درمیان یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن کی اس وحشیانہ جارحیت کے مقابلے میں حماس حزب اللہ اور برادر لبنانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔