کراچی (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) عراقی مقدس شہر کربلا میں ندائے الاقصیٰ کی دوسری بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دنیا کے 60 ممالک سے 200 سے زائد علماء، مذہبی اسکالر، سیاست دان، ادیب، دانشور اور زندگی کے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے بااثر شخصیات شرکت کریں گے۔
عراق کے مقدس شہر کربلا میں عالمی فلسطین کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کی قیادت میں روانہ ہوگیا، وفد میں جمعیت علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابو الخیر محمد ذبیر، جماعت اہل حرم پاکستان کے صدر مفتی گلزار نعیمی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی اور فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم شریک ہیں۔
یہ بین الاقوامی کانفرنس متعدد تنظیموں اور اداروں کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے جس کابنیادی مقصد عالمی سطح پر فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ ہے۔
27 اگست 2023 کو شروع ہونے والی تین روزہ عالمی فلسطین کانفرنس 30 اگست کو اختتام پزیر ہوگی جس میں 60 ممالک سے علما، مذہبی اسکالر ، سیاست دان ، ادیب ، دانشور اور زندگی کے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے بااثر شخصیات شرکت کریں گے۔
کانفرنس کے شرکاء ظلم کے خلاف جہاد پر مبنی امام حسین علیہ السلام کی اقدار پر روشنی ڈالیں گے اور اس بات پر زوردیا جائے گا کہ الاقصیٰ کا دفاع کربلا کی تعلیمات سے مماثل ہے