Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالمی خاموشی صہیونی دہشت گردی کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سینیر رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ “قابض اسرائیلی فلسطینی عوام کے خلاف اپنی نسل کشی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور دنیا اسے روکنے کے بجائے خامو تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ یہ خاموشی اس میں اسرائیل کی طرف سے روا رکھے جانے والے مظالم میں شراکت اور امریکی انتظامیہ کی حمایت یافتہ صہیونی دہشت گردی کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف سمجھا جائے گا۔

انہوں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ “قابض دشمن غزہ کے ہسپتالوں کے خلاف منظم بمباری اور تباہی کے ساتھ اپنی وحشیانہ جنگ کو بڑھا رہا ہے”۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “قابض فوج غزہ کے ہسپتالوں میں بے گھر ہونے والوں اور مریضوں کے خلاف بھیانک جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے”۔

اسامہ حمدان نے زور دے کر کہا کہ “نازی قابض اسرائیلی دشمن نے غزہ کی پٹی میں 17 سے زائد قبرستانوں کو تباہ کیا، شہداء کی لاشوں کو نکالا اوران کی بے حرمتی کی۔ انہیں مسخ کیا، اور ان کے اعضاء چرانے کے بعد انہیں پھینک دیا گیا۔ یہ مکمل طور پر صہیونی جرم اور اس کی فسطائیت اور درندگی کا کھلا ثبوت ہے۔

قابض فوج کی طرف سے قبرستانوں کو تباہ کرنے اور لاشوں کی بے حرمتی سے ثابت ہوگیا کہ دشمن کسی دنیاوی اور الہامی قانون کاپابند نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بہادر مزاحمت (القسام بریگیڈز اور القدس بریگیڈز) پر فخر ہے جو ایک بار پھر ثابت کرتی ہے کہ وہ جارحیت کے خلاف واضح فتح حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ حماس تحفظ کی ضمانتیں تلاش نہیں کر رہی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ “ناکام مجرم نیتن یاہو اس خام خیالی میں ہے کہ وہ اپنے کچھ اہداف اور جنگی منصوبے حاصل کر لےگا، لیکن وہ مایوس ہے اور اپنی مایوسی چپھپانے کے لیے عرب ممالک اور قطر کو تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔

حماس رہ نما نے مزید کہا کہ “گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس میں یو این آر ڈبلیو اے کے تربیتی مرکز کے خلاف حالیہ جارحیت، اور اسے جلانا، اور اس بارے میں امریکی مشکوک خاموشی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہم کیا کہہ رہے ہیں۔ یہ منظم قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی ہے اور اس جرم پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan