Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالمی نظام عدل فلسطینیوں پر ظلم روکنے میں ناکام ہوچکا:اسامہ حمدان

بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نما اسامہ حمدان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایک پریس کانفرنس میں حمدان نےکہا کہ شمالی غزہ میں قابض فوج کے آپریشن کے دوران 700 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں مزید قتل عام اور خون کہ بہتی ندیاں بند کرنے کا وقت آگیا ہے۔ اس کے لیے سلامتی کونسل کو اپنا فوری کردار ادا کرتے ہوئے غزہ میں جارحیت روکنے کے لیے فوری اجلاس طلب کرنا چاہیے۔

حمدان نے کہا کہ شمالی غزہ سے جنوبی غزہ کی پٹی تک پھیلی رہ داریوں کو صہیونی فوج نے شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ایک جال میں بدل دیا ہے۔ نسل کشی کی طرف عالمی خاموشی کا جرم ناکام ہونے والوں کی پیشانی پر ایک بدنما داغ ہے۔

حماس رہ نما نے کہا کہ قتل عام پر خاموشی کی وجہ سے بین الاقوامی برادری کی ساکھ داؤ پر ہے۔

ہمدان نے زور دے کر کہا کہ قابض ریاست ابھی بھی غزہ کی پٹی پر ہر طرح کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے اور اس جنگ میں نہتے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض  ریاست نے غزہ میں جارحیت روکنے کی تمام درخواستیں اور اپیلیں مسترد کردی ہیں۔ نیتن یاھو فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ میں قابض فوج کی طرف سے جاری جرائم کا مقصد ہمارے عوام اندھا دھند طاقت کے استعمال سے بے گھر کرنا ہے”۔

حمدان نے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی اور قتل وغارت گری”بین الاقوامی برادری اور اس کے بین الاقوامی اداروں کی ساکھ اور ان کے بنیادی اصولوں کی آزمائش ہے۔ عالمی نظام عدل فلسطینیوں کے خلاف جاری ظلم کو روکنے میں بری طرح ناکام ہے‘‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan