Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الضیف کا “آپریشن طوفان الاقصیٰ” شروع کرنے کا اعلان

غزہ -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری بازو القسام بریگیڈز کے کمانڈر انچیف محمد الضیف نے ہفتے کی صبح فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیلی ریاست کے جرائم اور آبادکاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے خلاف بڑھتی ہوئی بے حرمتی کے جواب میں “آپریشن طوفان الاقصیٰ” شروع کرنے کا اعلان کیا۔

ضیف نے الاقصیٰ سیٹلائٹ چینل سے نشر کی گئی ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں کہا۔ “ہم آپریشن طوفان الاقصیٰ کے آغاز کا اعلان اور اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ دشمن کے ٹھکانوں اور قلعوں کو نشانہ بنانے والے پہلے حملے میں 5000 سے زیادہ راکٹ اور گولہ بارود شامل تھے۔”

ضیف نے کہا، “دشمن نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی ہے۔ اور ہم نے اسے پہلے ہی خبردار کر دیا ہے۔” اور اس بات پر زور دیا کہ القسام بریگیڈز کی کمان نے قابض ریاست سے اس کے جرائم پر جواب طلبی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضیف نے مزید کہا۔ “قابض ریاست نے سینکڑوں شہریوں کا قتل عام کیا ہے اور آج الاقصیٰ اور ہماری قوم اور بہادر جنگجوؤں کا غصہ پھٹ پڑا ہے۔ یہ آپ کا دن ہے کہ دشمن کو سمجھائیں کہ اس کا وقت ختم ہو گیا ہے۔”

ضیف نے ہر اس فلسطینی سے مطالبہ کیا کہ جس کے پاس ہتھیار ہے کہ وہ اسے غاصبانہ قبضے، اسرائیل کی افواج اور آباد کاروں کے خلاف استعمال کریں اور عرب اور مسلم عوام پر زور دیا کہ وہ فلسطین کی آزادی میں حصہ لینے کے لیے مارچ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی فلسطین کی طرف مارچ شروع کریں۔ سرحدیں، حکومتیں یا کسی قسم کی پابندیاں آپ کو جہاد کے اعزاز اور مسجد اقصیٰ کی آزادی میں شرکت سے محروم نہ ہونے دیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan