Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الشفاء ہسپتال کی تباہی پر دل خون کے آنسو روتا ہے:ڈاکٹر ابو سعدہ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ میں الشفا میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر مروان ابو سعدہ نے کہا ہے کہ ہسپتال ہمیشہ کے لیے اب بند ہوچکا اور اسے بحال نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ ہسپتال کی تمام عمارتیں گررہی ہیں۔ انہوں نے فوری طورپر ایک فیلڈ ہسپتال کے قیام کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ الشفاء ہسپتال کی اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی تباہی کے بعد دل خون کےآنسو روتا ہے۔

انہوں نے ہسپتال کے طبی عملے کے کچھ ارکان کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ “اندر اور باہر سے تباہی ناقابل یقین اور ناقابل بیان ہے۔ اسرائیلی بمباری سےعمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں”۔

گزشتہ جنوری میں عہدہ سنبھالنے والے ابو سعدہ نے مزید کہا کہ “فلسطینی وزارت صحت کی مرکزی لیبارٹری مکمل طور پر جل کر راکھ بن چکی ہے”۔

فوری فیلڈ ہسپتال

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “ہمیں کم از کم 180 بستروں والے ایک فوری فیلڈ ہسپتال کی ضرورت ہے۔ شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے علاوہ کچھ نہیں بچا ہے۔ آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور شعبہ کے متعدد ڈاکٹر جنرل سرجری کے ڈاکٹر اور انتہائی نگہداشت کے ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا، اور اب ہمارے پاس طبی عملہ بھی نہیں ہے کہ وہ جگہ جگہ زخمیوں کا علاج کر سکیں”۔

اس کے علاوہ  الشفا کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی جانب سے کمپلیکس کی تباہی اور اس کے کارکنوں کی گرفتاری کی باضابطہ تحقیقات کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan