غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ یحییٰ السنوار نے غزہ شہر میں اسرائیلی حملے میں تین بیٹوں اور ان کے پوتے پوتیوں کی شہادت پر جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔
السنوار نے اپنے پیغام میں کہا کہ “میں آپ کو اور معزز خاندان کو اپنی جانب سے بھرپور تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالی کی طرف سے آپ کے بچوں اور پوتوں کے اس گروپ کےشہداء کے طور پر انتخاب پر اس کا شکرا ادا کرتا ہوں۔ ان شہداء نے اپنے خون سے طوفان الاقصیٰ کو سینچا ہے۔ ان کی قربانیاں اور دوسرے شہداء کی قربانیاں رائے گاں نہیں جائیں گی۔
الاقصیٰ ٹی وی کی طرف سے شائع ہونے والے ایک پیغام کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ “ہم آپ کے استقامت اور صبر کی بہت قدر کرتے ہیں کیونکہ آپ کو یہ خبر موصول ہوئی ہے اور اس کے نتیجے میں آپ نے جو الفاظ کہے وہ قیمتی ہیرے اور موتی کہے ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “یہ خون جو غزہ کی پٹی کی سرزمین کو سیراب کرتا ہے اور یہ مقام اور الفاظ جو تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ اس قوم کی رگوں میں جان ڈالتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ عید کے روز اسماعیل ھنیہ کے 3 بیٹے اور ان کے متعدد پوتے شمالی غزہ میں واقع غزہ الشاطی کیمپ میں اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔