Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القدس میں مکانات کی مسماری میں اضافہ نقل مکانی کےاسرائیلی منصوبوں کا حصہ

القدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مکانات اور تنصیبات کی مسماری میں اضافہ مشرقی قصبے عناتا میں 13 مکانات کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کرنا یہودی آباد کاری کی توسیع اور فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے نکال باہر کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

حماس نے پیر کی شام جاری ایک پریس میں مزید کہا کہ یہ اقدامات مغربی کنارے اور غزہ میں شہریوں کے ساتھ جبری نقل مکانی اور بدسلوکی کے قابض ریاست کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔

حماس نے فلسطینی عوام اور مغربی کنارے میں ان کی دلیرانہ مزاحمت پر زور دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ قابض ریاست کے ساتھ تصادم تیز کریں۔ اس کے جارحانہ منصوبوں کا مقابلہ کریں جن کا مقصد یروشلم کو یہودیانے کے ساتھ اس کے مقدسات کو پامال کرنا ہے۔

حماس نے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ القدس اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے خطرات سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے باشندوں کو جابرانہ اور نسل پرستانہ پالیسیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کا مقصد انہیں القدس شہر میں اپنے گھروں اور جائیدادوں کو چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتررابطہ برائے انسانی امور اوچا کے اعداد و شمار کے مطابق قابض اسرائیلی فوج حکام نے 7 اکتوبر 2023 سے 15 اکتوبر 2024 کے درمیان 1,787 فلسطینی تنصیبات کو مسمار کیا، جن میں 800 آباد مکانات بھی شامل ہیں۔

مسماری کی کارروائیوں کے نتیجے میں 4,498 فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی گئی۔ اس کے علاوہ تقریباً 531,593 دیگر افراد کو ان کے گھروں یا تجارتی، صنعتی اور زرعی تنصیبات کی مسماری کے نتیجے میں نقصان پہنچا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan