Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام بریگیڈز کی مشین گنوں کے ساتھ طولکرم کے قریب اسرائیلی فوج سے جھڑپ

طولکرم  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے کارکنوں نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم کے قریب قابض فوج پرحملہ کیا ہے۔

القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں بتایا کہ طولکرم شہر میں اس کے مزاحمت کار مقبوضہ مغربی کنارے میں طولکرم کے نور شمس کیمپ کے المنشیہ محلے میں ایک اسرائیلی فوج کے ساتھ مشین گنوں سے حملےمیں مصروف ہیں۔

آج صبح فلسطینی مزاحمت کاروں نے نور شمس اور طولکرم کے دو کیمپوں میں گھات لگا کر اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں نور شمس کیمپ میں ہلاکتیں اور زخمی ہوئے۔

طولکرم کے مشرق میں واقع نور شمس کیمپ مزاحمت کاروں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں۔ قابض فوج نے گذشتہ اتوار کی صبح طولکرم گورنری پر اپنی جارحیت بڑھا دی تھی۔ قابض فوج نے بلڈوزر کے ذریعے کیمپ پر دھاوا بول دیا اور کئی سمتوں سے اس کا محاصرہ کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan