مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین الفندق کے مقام پر اسرائیلی فوج کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے قتیبہ ولید الشلبی اور محمد اسد نزال کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
دونوں فلسطینیوں کو غرب اردن کےشمالی شہر جنین کے نواحی علاقے برقین میں قابض صہیونی فوج نے کئی گھنٹے کی جھڑ پ کے بعد شہید کیا۔
القسام بریگیڈز نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ الفندق کے بہادرانہ آپریشن کو انجام دینے والے دونوں شہداء بدھ کی شام کو برقین گاؤں کے ایک گھر میں محصور دشمن کی فوجوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں کے بعد جام شہادت نوش کرگئ۔
القسام بریگیڈز نے کہ الشلبی اور نزال کی شہادت سے قابض دشمن کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمت میں مزید تیزی آئے گی۔ دشمن کے خونی عزائم ناکامی سے دوچار ہوں گے۔
القسام بریگیڈز نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے مجاھدین جو مغربی کنارے کے مختلف شہروں، دیہاتوں اور کیمپوں میں مجرم دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام دھڑوں کے ساتھ مل کر بہادری سے لڑ رہے ہیں۔ وہ دشمن کےخلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔