Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام بریگیڈز کا آج جمعرات کو اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنے کا اعلان

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں کل جمعرات کو “طوفان الاقصیٰ ” معاہدے کے ایک حصے کے طور پر حوالے کی جائیں گی۔

ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام پلیٹ فارم پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ “طوفان الاقصیٰ‘‘ کے تبادلے کے معاہدے کے فریم ورک کے اندر بیباس کے خاندان اور قیدی اوڈ لفشٹز کی لاشوں کو جمعرات کے روز حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہیں اسرائیلی فوج نے جان بوجھ ان کی جگہ پر بمباری کرکے قتل کردیا تھا۔

اس سے قبل بدھ کو اسلامی جہاد کے مسلح ونگ القدس بریگیڈز کے ترجمان ابو حمزہ نےجمعرات کو ایک اسرائیلی قیدی کی باقیات کو رہا کرنے کے ارادے کا اعلان کیا۔

ابو حمزہ نے اپنے آفیشل ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ”سرایا القدس‘‘ نے صہیونی قیدی اوڈ لیفشٹز کی باقیات کو حوالےکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قیدی 2020ءکو جنگی قیدی بنایا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023ء سے 19 جنوری 2025ء کے درمیان امریکہ کی حمایت سے جاری جارحیت کے دوران 160,000 سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan