اسلامی تحریک مزاحمت [حماس ] کے عسکری بازو شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کے ذریعے مالی عطیات وصول کرنا بند کررہا ہے۔
بریگیڈز نے فلسطینی انفارمیشن سینٹر کو ایک بیان میں کہا کہ “یہ فیصلہ عطیہ دہندگان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور انہیں کسی قسم کے نقصان کا سامنا نہ کرنے کے فریم ورک کا حصہ ہے، خاص طور پردشمن کی طرف سے تعاقب کی شدت اور مخالفانہ کوششوں کو دوگنا کرنے کے واقعات اس کرنسی کے ذریعے عطیات لینا بند کیے جا رہے ہیں۔
بیان میں مختلف دستیاب طریقوں سے القسام بریگیڈز کو عطیات جاری رکھنے پر زور دیا۔
بیان میں عطیات دھندگان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں