Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام کا اسرائیل پر خوفناک سائبرحملہ، کئی اہم سائٹس ہیک کرلی گئیں

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) نامعلوم ہیکرز نے فلسطینی مجاھدین کی جناب سے ہیکنگ کا ایک بڑا حملہ کرکے اسرائیلی ریاست کی سپورٹس سےمتعلق کئی ویب سائٹس کو ہیک کیا اوران پر القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی تصاویر پوسٹ کیں۔

گمنام ہیکرز نے  اسرائیلی وزارت کھیل کی آفیشل سائٹس کو ہیک کرنے کےبعد ان پر اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کی تصویر  پوسٹ کردی۔

اسرائیلی چینل 14 نے تصدیق کی ہے کہ ہیکرز نے اسرائیلی وزارت کھیل کی متعدد ویب سائٹس کو ہیک کیا اور ان ہیک کی گئی سائٹس کے صفحات پر ابو عبیدہ کی تصویر اور اسرائیل اور غزہ کی پٹی پر اس کی جنگ کے خلاف مواد پوسٹ کردیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق صارفین کو اس وقت حیرت اورپریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے مختلف ویب سائٹس وزٹ کیں تو انہیں وہاں پر ابو عبیدہ کی تصویر اور غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف الفاظ دیکھنے کو ملے۔

چینل نے وضاحت کی کہ حماس  کے “ہیکرز” نے گذشتہ سال 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کے ایک سال مکمل ہونے پر کھیلوں کی ویب سائٹس کو ہیک کیا۔

عبرانی ذرائع نے مزید کہا کہ اس ہیکنگ میں کھیلوں کی متعدد ویب سائٹیں شامل ہیں، جن میں مکابی تل ابیب کی ٹیم اور باسکٹ بال، ہینڈ بال اور سوئمنگ فیڈریشنز کی آفیشل ویب سائٹ بھی شامل ہے۔

ہیکنگ کے بعد ان پر “غزہ ہمیشہ کے لیے آباد رہے گا، جنگ شروع ہو چکی ہے، تیار ہو جاؤ جیسے جملے لکھے گئے تھے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan