Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام کا تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ، غزہ میں ٹینک تباہ

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے تل ابیب کی طرف بڑی تعداد میں راکٹ داغے ہیں۔ دوسری طرف غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں ٹینکوں کو تباہ کیا گیا ہے۔

القسام بریگیڈز نے ایک فوجی بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے صیہونی شہریوں کے قتل عام کے جواب میں ایک بڑے راکٹ بیراج سے تل ابیب پر بمباری کی۔

تل ابیب، بیتاح تکوا،، ہود ہاشارون سمیت 50 سے زائد شہروں اور قصبوں میں انتباہی سائرن بجائے گئے اور قابض افواج نے ہرزلیہ شہر میں زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سائرن جنوب میں نیتنیا تک بجتے رہے ہیں، یہ علاقہ شمالی غزہ سے 100 کلومیٹر اور جنوبی غزہ سے 130 کلومیٹر سے زیادہ دور ہے۔

قابض فوج کے ریڈیو نے دعویٰ کیا کہ تل ابیب میں سائرن کے فعال ہونے کے بعد کم از کم 10 راکٹوں کو روکا گیا۔

القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدین نے جنگی صفوں سے واپسی کے بعد اطلاع دی کہ وہ 5 صہیونی ٹینکوں، دو فوجی بلڈوزروں اور ایک فوجی بردار کیریئر “ال یاسین 105” اور “تندم” گولوں سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کے نتیجےمیں اسرائیلی فوج کے متعدد ٹینک تباہ ہوگئے۔

القسام بریگیڈز نے جبالیہ کیمپ کے القصاصیب محلے میں گھسنے والی دشمن کی فوجوں کو بھاری صلاحیت کے مارٹر گولوں سے تباہ کر دیا۔

القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاہیہ پراجیکٹ میں “ال یاسین 105” شیل کے ساتھ “مرکاوہ 4” ٹینک کو نشانہ بنایا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan