غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے’طوفان الاقصیٰ‘ معرکے کا ایک سال مکمل ہونے کے موقعے پرکہا ہے کہ فلسطینی عوام اور القسام مجاھدین غاصب صہیونی دشمن کے خلاف تمام وسائل سے مزاحمت جاری رکھیں گے۔
القسام بریگیڈز نے سات اکتوبر کی شب ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے مجاہدین شمالی غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں صیہونی دشمن افواج کے ساتھ شدید لڑائی لڑ رہے ہیں۔
القسام نے کہا کہ اس کے مجاھدین نے ایک صہیونی ’مرکاوہ فور‘ ٹینک میں ایک اعلیٰ درجے کےدھماکہ خیز ڈیوائس میں دھماکہ کرنے میں کامیاب ہو گئے جس کے چاروں طرف متعدد فوجی موجود تھے۔
القسام بریگیڈز نے کہا کہ ہم نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون کے مشرق میں البنات اسٹریٹ پر ایک فوجی کو نشانہ بنایا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے غزہ شہر کے شمال مغربی علاقوں میں صیہونی فوجیوں کے ایک کیریئر اور دوD9″ ‘‘ فوجی بلڈوزر میں متعدد زمینی آلات کو دھماکے سے اڑا دیا۔
اس نے اشارہ کیا کہ اس کے مجاہدین نے ایک ایسے مکان میں دھماکہ کیا جس میں 10 صہیونی فوجی موجود تھے۔دھماکے میں عمارت زمین بوس ہوگئی اور تمام فوجی دب کر ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
القسام نے کہا کہ ہم نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں ایک صہیونی “مرکاوہ” ٹینک کو “الیاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔