Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام بریگیڈز کا حزب اللہ کے رہنما علی کرکی کی شہادت پر سوگ کا اعلان

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے لبنان میں اسلامی مزاحمت کے رہ نما علی کرکی المعروف”الحاج ابو الفضل” کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

القسام بریگیڈز نے اتوار کے روز پریس کو جاری ایک بیان کہا ہے کہ “ابو الفضل”القدس کے راستے پر شہید ہوئے۔ القسام نے فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی حمایت میں ان کی خدمات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے وضاحت کی: “شہید علی کرکی نے ’طوفان اقصیٰ‘ کے دوران غزہ میں لبنانی اسلامی مزاحمت کی حمایت کے لیے اپنے تمام محوروں اور محاذ کے اندر موجود جنوبی لبنانی محاذ کی قیادت کی”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید الحاج ابو الفضل نے “کئی سالوں کے دوران قابض صیہونی دشمن کے خلاف مزاحمتی محاذ کی تعمیر میں عظیم کردار ادا کیا”۔

اس سے قبل آج لبنانی حزب اللہ نے اپنی صفوں کے ایک سرکردہ رہنما علی کرکی اور دوسرے رہ نما نبیل قوق کی گذشتہ جمعے کو بیروت کے جنوبی علاقے میں شہادت کی تصدیق کی تھی۔ اس بزدلانہ حملے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ بھی شہید ہوگئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan