Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام نے قابض فوج سے مال غنیمت میں چھینے سامان کی ویڈیو جاری کردی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے گذشتہ نومبر میں قابض فوج کی جانب سے کیے گئے ایک سابقہ حملے کے دوران مجاھدین کی جوابی کارروائی میں بیت لاھیا میں الشافعی کے مقام پر کی گئی کارروائی کے مزید مناظر جاری کیے ہیں۔ اس آپریشن میں دشمن فوج اپنا  جنگی سامان اور گاڑیاں چھور کر فرار ہوگئی تھی۔

القسام نے کہا کہ گھات لگا کر کیا گیا یہ حملہ 16 نومبر 2023 کو ہوا اور فوجی اپنے پیچھے ایک مشین گن، ہیلمٹ، فوجی سازوسامان اور فوجی جیپوں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

القسام پچھلے گھات لگا کر کی گئی کاررائی کے دیگر مناظر جو جاری کیا ہے۔

ویڈیو میں ایک قابض فوجی کا فوجی شناختی ہار دکھایا گیا تھا جو گھات میں پکڑا گیا تاہم اس کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکیں کہ آیا وہ  ہلاک گیا تھا یا زخمی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ قابض فوج  سے مال غنیمت کے طور پر چھینے گئے  سامان میں رائفلیں، جنگی سازوسامان اور فورس کے اوزار تھے جو جبالیہ کیمپ کی ایک سرنگ میں داخل ہوئے اور مجاھدین کی گھات میں پھنس گ۔

شہید عزالدین القسام بریگیڈز کا مسلسل 240ویں روز بھی غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی صہیونی فوجوں کا مقابلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک دشمن کے سینکڑوں افسر اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیکڑوں گاڑیوں کی مکمل یا جزوی تباہی کے علاوہ غزہ کی پٹی میں دشمن کے ٹھکانوں اور اس کے فوجی مراکز کو تباہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan