Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام نے نصیرات کے شمال میں “مرکاوا” ٹینک تباہ کردیا

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے وسطی غزہ کی پٹی کے نصیرات کیمپ میں قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ ہونے والی لڑائی اور دشمن کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات شائع کی ہیں۔

ان مناظر میں دکھایا گیا تھا کہ اسرائیل کے ایک “مرکاوا” ٹینک کو “ال یاسین 105” اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ٹینک نیو کیمپ کے علاقے میں شمالی نصیرات میں دھماکہ خیز ڈیوائس سے تباہ ہوا۔

فوٹیج کے مطابق حملے کے وقت ایک فوجی ٹینک کے اوپر سوار تھا۔ وہ موقعے پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی القسام مجاھدین  “اللہ اکبر” کا نعرہ لگاتے سنے جا سکتے ہیں۔ مجاھدین نے اسرائیلی ایوو میکس ڈرون کو قبضے میں لینے کی بھی ویڈیو جاری کی ہے۔

قابض فوج کی شمالی وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی کو الگ کرنے والے نیٹزرم کے محور کو وسعت دینے کی کوششوں کے دوران نصیرات میں نئے کیمپ کو بار بار اسرائیلی دراندازی اور بمباری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اکتوبر کے اواخر میں اسرائیلی زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد سے مزاحمتی دھڑے ایسے مناظر نشر کر رہے ہیں جن میں غزہ کی پٹی میں مختلف جنگی محوروں میں اسرائیلی افواج اور گاڑیوں کو اینٹی آرمر گولوں اور افراد کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ امریکی حمایت کے ساتھ قابض اسرائیلی فوج سات اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ مسلط کیے ہوئے ہے، جس میں 153,000 سے زیادہ  فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔تقریباً 11,000 لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan