طولکرم (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے بدھ کی رات غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں قابض اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے میں اپنے دو مزاحمت کاروں کی شہادت پر سوگ اعلان کیا۔
القسام نے ایک فوجی بیان میں کہا کہ “خدا کی قربت کی فتح میں بلندی اور اعتماد کی اعلیٰ ترین نشانیوں کے ساتھ ہمارے دو بہادر مزاحمت کاروں جمعہ محمود سالم اور محمود محمد عامر نے اپنا خون اور جانوں کا نذرانہ فلسطین کی آزادی کے لیے پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔ دونوں مجاھدین نےطولکرم گورنری کے دشمن کے خلاف لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کیا‘‘۔
القسام بریگیڈز نے زور دے کر کہا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمت کے مضبوط ٹھکانوں کو نشانہ بنانے سے فلسطینی مزاحمت کمزور نہیں ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں قابض فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہادتوں کے باوجود مزاحمت نے نیتن یاھوکے تخت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
منگل کی شام وزارت صحت نے اعلان کیا کہ کل نصف شب سے طولکرم کے خلاف جاری اسرائیلی غاصب فوج کی جارحیت کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 8 شہری شہید ہوئے ہیں۔