Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام نے جبالیہ کے مرکزمیں گیارہ اسرائیلی فوجیوں پر مشتمل گروپ ہلاک کر دیا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا  ہےکہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے وسط میں 11 فوجیوں پر مشتمل قابض فوج کے ایک گروپ کو اس وقت نشانہ بنایا  جب وہ مکان چھپے ہوئے تھے۔ مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا جس میں ایک درجن کے قریب اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

القسام نے کہا کہ اس کے مجاھدین نے “جبالیہ کیمپ کے مغرب میں صیہونی فٹ فورس پر حملہ کیا اور  دشمن فوج کو صفر کے فاصلے سے نشانہ بنا کر تین فوجیوں کو جھنم واصل کردیا۔

روزانہ کی بنیاد پر “القسام” بریگیڈ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے قابض فوجیوں اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کارروائیوں کو آڈیو اور ویڈیو کے ذریعے دستاویزی شکل دیتے ہیں، جب کہ مبصرین کے مطابق تل ابیب غزہ میں ہونے والے اپنے جانی نقصان کو چھپا رہا ہے۔

اگرچہ غاصب دشمن کو 14 ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم تل ابیب “القسام” بریگیڈز کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے، حالانکہ اس نے اسے غزہ کی پٹی پر اپنی جنگ کا ایک اہم ہدف قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan