Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام نے رفح میں دو صہیونی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیے

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں قابض اسرائیلی فوج کی گاڑیوں پر پیچیدہ آپریشن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

بریگیڈز نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ ان کے مجاھدین نے رفح میں برج عوض جنکشن کے قریب قابض فوجیوں کو دیکھا۔ ان میں سے 4 کو “غول” قسام رائفل سے نشانہ بنایا۔

القسام نے کہا کہ اس کےمجاھدین نے دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ مرکاوا ٹینک ان کے بچاؤ کے لیے پہنچا۔ اسے الیاسین 105 گولے سے نشانہ بنایا گیا۔ گولے سے اس میں آگ لگ گئی۔ اس دوران  ایک اور ٹینک پہلے ٹینک کو واپس لینے کے لیے آگے بڑھا۔ انہوں نے انخلاء کے ہیلی کاپٹر لایا  جس کی مدد سے ہلاک اور زخمی اسرائیلی فوجی منتقل کیے گئے۔

اسی تناظرمیں القسام نے شمالی غزہ کی پٹی کے شہر جبالیہ کے مغرب میں واقع الصفاوی اسٹریٹ پر ایک گھر کے اندر چھپی اسرائیلی فوج کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا۔

اسلامی جہاد کے عسکری ونگ  القدس بریگیڈز نے النصر صلاح الدین بریگیڈز کے ساتھ مل کر جوہرال میں قابض فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر بمباری کا اعلان کیا۔

القسام بریگیڈز اور غزہ کی پٹی میں دھڑے 27 اکتوبر کو اسرائیلی زمینی آپریشن کے آغاز کے بعد سے مختلف جنگی محوروں میں اسرائیلی افواج اور ان کی گاڑیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو دستاویزی شکل دے رہے ہیں۔ امریکی حمایت سےقابض صہیونی فوج سات اکتوبر 2023ء سے غزہ میں نسل کشی کی جنگ چھیڑ رکھی ہے، جس میں 148,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔ 10,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan