غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈز نے کل اتوار کی شام مقبوضہ شہر عسقلان پر ایک بڑا راکٹ حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
القسام بریگیڈز نے ایک فوجی بیان میں کہا یہ حملہ “طوفان الاقصیٰ” آپریشن کا حصہ ہے اور یہ نہتے فلسطینیوں کے گھروں پر اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملوں کا جواب ہے۔
القسام بریگیڈز نے مسلسل جرائم اور شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کے جواب میں صہیونی ریاست کے “بین گوریون” ہوائی اڈے پر راکٹوں سے بمباری کرنے کا اعلان بھی کیا۔
قبل ازیں شام کو القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے تصدیق کی تھی کہ بریگیڈ کے مجاہدین دشمن کی فوج سے بڑی تعداد میں قیدیوں کو غزہ کی پٹی تک لے جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
ابو عبیدہ نے اتوار کی شام ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا کہ ہمارے مجاہدین مفکا عیم کے علاقے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جہاں وہ شدید جھڑپوں میں مصروف ہیں جس کے نتیجے میں دشمن کی بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج ابھی بھی موجود ہیں اور مفلاسیم کے علاقے میں لڑائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارے جنگجو اپنا مشن مکمل کرنے اور دشمن کی بڑی تعداد کو ختم کرنے کے بعد بن گوریون بیس سے پیچھے ہٹنے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ مزاحمت کار دشمن کی طرف سے اپنے کئی قیدیوں کے قتل کی دستاویز کرنے میں کامیاب رہے۔