Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام نے شمالی غزہ میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک کردیے

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےعسکری ونگ القسام بریگیڈیئر نے آج پیر کو شمالی غزہ کی پٹی میں ایک پیچیدہ آپریشن میں 5 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور ایک اسرائیلی فوجی بردار ٹرک کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

القسام نے ایک فوجی بیان میں کہا کہ اس کے مجاھدین شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ میں قابض فوج کے قائم کردہ ایک نئے فوجی پوائنٹ پر حملہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

القسام نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے مجاھدین  نے پوائنٹ صفر سے 5 فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا، اور ایک اسرائیلی “مرکاوہ” ٹینک کو اس میں موجود فوجیوں سمیت جلا دیا تھا جس کے نتیجے میں متعدد صہیون فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ایک الگ رپورٹ میں القسام نے بتایا کہ اس کے مجاھدین نے “ال یاسین 105” شیل سے ایک اسرائیلی فوجی ٹرک کو تباہ کر دیا،  یہ حملہ غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون میں کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

قبل ازیں اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا تھا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں اسرائیلی فوج کے دو اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ 6 سے زائد فوجیوں پر مشتمل اسرائیلی فورس کو ٹینک شکن میزائل سے نشانہ بنایا گیا جب وہ شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون کے علاقے میں ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے۔

دریں اثنا اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے بتایا کہ جبالیہ کیمپ میں اس نے سول ایڈمنسٹریشن کی جگہ پر مارٹر فائر کرنے والے دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔  اس کے مجاھدین نے غزہ شہر میں اسرائیلی جاسوسی کے دوران  جاسوس طیارے پکڑ لیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan