Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

الخلیل میں صیہونی شرپسندوں کے حملوں میں 5 فلسطینی شہری زخمی

الخلیل (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی علاقے الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے رہائشیوں پر انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے حملوں کے نتیجے میں پانچ شہری زخمی ہوئے اور متعدد آنسوگیس کی شیلنگ سے بے ہوش ہوگئے۔

سماجی کارکن کارکن اسامہ مخامرہ نے بتایا کہ درجنوں آباد کاروں نے مسافر یطا میں خیربہ عکواس کے رہائشیوں پر حملہ کیا، انہیں مارا پیٹا اور ان کے چہروں پر آنسو گیس چھڑکی، جس سے بزرگ جبریل موسیٰ النعمین، نور عبدالعزیز النعمین ، جعفر یوسف النعمین، عدیل اور صابر طالب النعمین کے سر میں فریکچر اور چوٹیں آئیں، انہیں ایمبولینس کے عملے نے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

آباد کاروں کی طرف سے ان پر زہریلی کالی مرچ گیس کا چھڑکاؤ کیا گیا جس سے متعدد دیگر رہائشی بیہوش ہو گئے۔

مخامرہ نے مزید کہا کہ آباد کاروں نے حال ہی میں مسفر یطا کے شہریوں پر اپنے حملوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور وہ اپنی خونخوار فطرت کی وجہ سے ان کی جانوں کے لیے ایک سنگین خطرہ بن گئے ہیں۔وہ روزانہ ان کے گھروں اور مویشوں پر حملہ کرتے ہیں۔ مستقل بنیادوں پرچرواہوں اور کسانوں کا پیچھا کرتے ہیں، انہیں کھیتوں اور چراگاہوں تک پہنچنے سے روکتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan