صنعا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی انصار اللہ فورسزنے کہا ہے کہ مغربی یمن میں الحدیدہ گورنری میں اتوار کے روز اسرائیلی جارحیت کے شہدا کی تعداد چار سے بڑھ کر چھ ہو گئی اور زخمیوں کی تعداد 49 سے بڑھ کر 57 ہو گئی ہے۔
یہ بات اس کے المسیرہ چینل پر نشر ہونے والے گروپ کے ایک بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے اتوار کے روز الحدیدہ گورنری میں اہداف پر فضائی حملے کے بعد سامنے آئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ الحدیدہ گورنری پر اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں چھ شہید ہوئے ہیں جب کہ 57 زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔
انصار اللہ نے اس سے قبل اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ حدیدہ میں دو بندرگاہوں اور دو پاور اسٹیشنوں پراسرائیلی بمباری میں چار شہری شہید اور 49 زخمی ہوئے ہیں۔
الحدیدہ پر بمباری انصار اللہ گروپ کی جانب سے جمعہ اور ہفتہ کو اسرائیل کی طرف دو بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد ہوئی اور اسرائیلی فوج نے اسے روکنے کا اعلان کیا۔