Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

القسام نے آج رہا کیے جانے والے تین اسرائیلی قیدیوں کے نام جاری کردیے

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت گذشتہ روز تین اسرائیلی قیدیوں اور 5 تھائی باشندوں کو رہا کرنے کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ وہ آج ہفتے کو مزید 3 قیدیوں کو رہا کرے گی۔

القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے جمعہ کو ٹیلی گرام پر تصدیق کی کہ عوفر کالڈرون، کیتھ سیگل اور یارڈن بیباس کو کل رہا کر دیا جائے گا۔

اسرائیل نے تصدیق کی کہ اسے گرفتار افراد کی فہرست موصول ہوئی ہے جنہیں حماس ہفتے کے روز رہا کرنے والی ہے۔

جمعرات کو القسام نے اسرائیلی فوجی اگام بیرگر کو غزہ کے شمال میں جبالیہ میں ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا۔

ان کے بدلے میں اسرائیلی زندانوںسے رہا ہونے والے نمایاں فلسطینی قیدیوں میں زکریا الزبیدی، محمد ابو وردہ، سامی جرادات، اشرف ابو سرور اور محمد قاشو شامل تھے۔

ان میں 66 قیدیوں کو رام اللہ، 9 کو غزہ اور 16 کو القدس میں رہا کیا گیا جب کہ اس فیصلے میں 20 قیدیوں کو “طوفان الاحرار” معاہدے کے فریم ورک کے اندر دیگر مقامات پر بھیجنا بھی شامل ہے۔

رہائی پانے والوں میں عمر قید کی سزا پانے والے 32 قیدی، لمبی سزاؤں کے حامل 48 قیدی، اور 30 بچے بھی شامل تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan