Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

’انروا‘ نے بیت المقدس میں اپنے سکول بند کرنے کا قابض اسرائیلی فوج کا فیصلہ مسترد کردیا

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (’انروا) نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے ایجنسی کے چھ سکولوں پر دھاوا بولنے اور انہیں بند کرنے کےنوٹس کی فراہمی کو مسترد کردیا۔

انروا کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ”یہ دراندازی مکمل طور پر ناقابل قبول اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے”۔انروا کے میڈیا آفس کے قائم مقام ڈائریکٹر عبیر اسماعیل نے پریس بیانات میں کہاکہ “یہ فلسطینی پناہ گزین بچوں کے تعلیم کے حق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ سینکڑوں بچوں کو ان کے اپنے شہر میں تعلیم کے بنیادی حق سے محروم کرنے کی دھمکی دیتا ہے، اور اقوام متحدہ کی سہولیات کے استثنیٰ کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے”۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ’انروا‘ اس خطرناک پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کی قانونی اور عملی جہتوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

اس نے کہا کہ “اگر ہمیں سکول بند کرنے پر مجبور کیا گیا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے، کیونکہ بچے تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہو جائیں گے، ان کے مصائب میں اضافہ ہو گا اور ان کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ یہ فیصلہ مشکل حالات کا سامنا کرنے والے بچوں کی نفسیاتی بہبود کے ساتھ ساتھ مہاجرین کی کمیونٹی کے سماجی ڈھانچے کو بھی متاثر کرے گا۔”

انہوں نے موجودہ تعلیمی سال سمیت مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی پناہ گزینوں کو تعلیمی خدمات فراہم کرنے کے لیے انروا کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

خیال رہے کہ کل منگل کو قابض اسرائیلی حکام نے یروشلم میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین ’انروا‘ سے منسلک 10 سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔ قابض صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان سکولوں کے پاس لائسنس نہیں ہیں۔

القدس گورنری کے قانونی مشیر، مدحت دیبا نے العربی الجدید کو بتایاکہ “تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ القدس میں انروا کے سکولوں کو بند کرنے کا اسرائیلی فیصلہ تھا”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan