صنعاء (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ اس کی میزائل فورس نے ایک ہائیپرسونک بیلسٹک میزائل کا استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے حیفا کے علاقے میں صہیونی دشمن کے ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا۔
یمنی مسلح افواج نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ میزائل اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔خدا کا شکر ہے۔ صہیونی دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا، جس سے صیہونی آبادکاروں میں خوف و ہراس کی کیفیت پھیل گئی، جب کہ 20 لاکھ سے زائد صیہونی پناہ گاہوں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔
اس نے کہا کہ فضائیہ نے مقبوضہ یافا میں ڈرون کے ذریعے ایک اہم ہدف کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی آپریشن کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اہل ایمان اس جنگ کو اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے، اس کے احکامات اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، اس پر بھروسہ اور توکل کرتے ہوئے لڑ رہے ہیں۔ وہ اپنے دینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی پیچھے ہٹیں گے۔