Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی وحشت اور درندگی جاری، مزید 344 فلسطینی شہید اور زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کی جانب سےفلسطینیوں کی جاری منظم نسل کشی کے نتیجے میں 60 فلسطینی شہید اور 284 زخمی ہوئے، جس کے بعد 19 ماہ سے جاری قتل عام کی مجموعی تعداد 1,78,435 شہدا اور زخمیوں تک جا پہنچی ہے۔

وزارت نے اپنے یومیہ اعداد و شمار میں بتایا کہ شہداء میں ایک ایسا فلسطینی بھی شامل ہے جس کی لاش ایک پہلے تباہ شدہ گھر کے ملبے تلے سے نکالی گئی۔

وزارت نے وضاحت کی کہ 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جنگی جرائم کے نتیجے میں اب تک 54,381 فلسطینی شہید اور 124,054 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے 18 مارچ 2025ء کو اجتماعی قتل عام دوبارہ شروع کیے جانے کے بعد اب تک 4,117 فلسطینی شہید اور 12,013 زخمی ہو چکے ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ متعدد شہداء اور زخمی اب بھی تباہ شدہ گھروں کے ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہوئے ہیں، جہاں امدادی ٹیموں اور شہری دفاع کے اہلکاروں کے لیے پہنچنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ مارچ کے آغاز میں مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا تھا، جو 19 جنوری 2025ء سے نافذ العمل تھا۔

تاہم 18 مارچ کو قابض اسرائیل نے اس معاہدے سے پیچھے ہٹتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر اجتماعی قتل عام اور خونریزی کا سلسلہ شروع کر دیا، جو اب تک پوری شدت سے جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan