Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی فوجیوں نے سابق فلسطینی قیدی محمد ابو حماد کو گولیاں مار کر شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے العیزریہ سے تعلق رکھنے والے سابق فلسطینی قیدی اکتالیس سالہ محمد حسن حسنی ابو حماد کو کل منگل کی شام گولیاں مار کر شہید کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے ابو حماد کو گرفتار کرنے سے پہلے گولی مار کر زخمی کر دیا اور بعد میں ان کی شہادت کا اعلان کیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے رہائی پانے والے قیدی ابو حماد پر معالیہ ادومیم بستی کے قریب بائی پاس روڈ پر اس بہانے گولی چلائی کہ اس نے ایک اسرائیلی فوجی پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی تھی۔

العیزریہ قصبے کو منظم صہیونی یلغار کا سامنا ہے جس کا مقصد قصبے کو یہودیت میں تبدیل کرنا اور معالیہ عدوم کی بستی کی توسیع کے لیے بقیہ زمینوں پر قبضہ کرنا ہے۔

قصبے کا داخلی راستہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع الخلیل اور بیت لحم کے قصبوں کے مکینوں کے علاوہ ابو دیس، العزیریہ، السور الشرقیہ، عرب الجہالین اور کئی دوسرے مقامات کو آپس میں ملاتا ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ العزریہ، ابو دیس، السور الشرقیہ، عرب الجہالین اور شیخ سعد کے قصبوں کو کئی سالوں سے دیوار فاصل نے چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan