Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خان یونس : القسام بریگیڈز , قابض اسرائیل کے فوجی اڈے پر حملہ

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں خان یونس کے جنوب مشرقی حصے میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک نئے قائم کردہ فوجی اڈے پر حملے کے مناظر محفوظ کیے گئے ہیں۔ یہ کارروائی القسام کی آپریشنز سیریز “عصا موسٰی” کا حصہ ہے۔

عربی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی فوٹیج میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ کیسے القسام کے مجاہدین نے اگست کے دوران اس فوجی اڈے میں گھس کر دشمن کو کاری ضرب لگائی۔

یہ حملہ اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ فلسطینی مزاحمت اپنے عزم و ایمان کے ساتھ قابض دشمن کے مقابل کھڑی ہے اور اپنے خون سے آزادی کی قیمت ادا کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ سات اکتوبر سنہ2023ء سے شروع ہونے والی قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے بعد سے مزاحمتی دھڑوں بالخصوص القسام بریگیڈز نے مختلف محاذوں پر دشمن کو جانی نقصان پہنچایا اور اس کے عزائم کو بار بار خاک میں ملایا۔ قابض اسرائیلی فوج کے جرائم، اجتماعی قتل عام اور نسل کشی کے مقابلے میں فلسطینی مزاحمت آج بھی سیسہ پلائی دیوار بنی کھڑی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan