Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ: صہیونی فوج کی سرپرستی میں لٹیروں کے ہاتھوں پولیس اہلکاروں اور شہریوں کا بہیمانہ قتل جاری

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صہیونی درندگی نے ایک بار پھر غزہ کی فضا کو معصوم فلسطینیوں کے خون سے لال کر دیا۔ صہیونی جنگی طیاروں نے السرايا چوک کے مقام پر اس وقت حملہ کیا، جب فلسطینی پولیس کے جوان ایک مجرمانہ گروہ کی کارروائی روکنے کے لیے مداخلت کر رہے تھے۔ یہ حملہ نہ صرف پولیس اہلکاروں، بلکہ عام شہریوں کی شہادت کا بھی باعث بنا۔

وزارت داخلہ و قومی سلامتی نے اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ واردات صرف چوری کی ایک عام کوشش نہیں تھی، بلکہ ان لٹیروں کی قیادت صہیونی دشمن کے خفیہ ایجنٹ کر رہے تھے۔ ان مجرموں کو اسرائیلی فوج کی فضائی نگرانی اور پشت پناہی حاصل تھی، اور ان کا مقصد واضح تھا — فلسطینی سکیورٹی فورسز کو کمزور کرنا اور معاشرے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنا۔

وزارت داخلہ کے مطابق “صہیونی دشمن، اس کے ایجنٹوں اور مجرم عناصر کے درمیان پایا جانے والا گٹھ جوڑ فلسطینی معاشرے کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی گہری سازش ہے۔ مگر ہماری سکیورٹی فورسز ہر محاذ پر ڈٹی ہوئی ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں”۔

بیان میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہماری قربانیاں ہمیں اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹائیں گی۔ہم اپنی قوم کے جان و مال کا تحفظ کرتے رہیں گے اور دشمن کے ایجنٹوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ وہ صہیونی پشت پناہی کے بل پر جو جرم کر رہے ہیں، ان سے ہم آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے”۔

وزارت داخلہ نے فلسطینی عوام، بالخصوص باعزت اور باوقار خاندانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حصے کا کردار ادا کریں اور ایسے عناصر سے ہر قسم کی سماجی و اخلاقی حمایت ختم کر دیں جو قابض اسرائیل کی پناہ میں جرم کر رہے ہیں۔ “یہ وقت فیصلہ کن ہے اور ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے معاشرے کو دشمن کے ایجنٹوں سے پاک کرے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan