Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یومِ آزادی صحافت: وزیراعظم پاکستان کا فلسطینی صحافیوں کو خراج تحسین

پاکستان  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں کام کرنے والے فلسطینی صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایوان وزیر اعظم سے ہفتے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ سات اکتوبر 2023 سے تین مئی 2025 تک کا دور، صحافیوں کے لیے 21 ویں صدی کا سب سے خونی دور ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’انٹر نیشنل فیڈ ریشن آف جرنلسٹس کے مطابق غزہ (فلسطین) میں کام کرنے والے 166 صحافی اور میڈیا ورکرز، اسرائیلی ظلم و بر بریت کا نشانہ بنے۔

’جب کہ غزہ کی حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق 202 صحافی اسرائیلی جارحیت میں قتل ہوئے۔‘

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’کمیٹی ٹو پروٹیکٹ دا جرنلسٹس (سی پی جے) کے مطابق اس سے پہلے اتنی مہلک اور خونی جنگ نہیں دیکھی گئی، جس میں اتنی بڑی تعداد میں صحافی اپنی جانوں سے گئے ہوں۔‘

بیان میں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ’رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق اسرائیلی فوج نے جان بوجھ کر فلسطینی و لبنانی صحافیوں اور میڈیا ورکرزکونشانہ بنایا۔‘

وزیر اعظم شہباز شریف نے افسوس کا اظکار کیا کہ انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر، جہاں قابض نو لاکھ انڈین فوج بنیادی انسانی حقوق کو بندوق کے زور پر کچل رہی ہے، میں صحافت اور صحافیوں پر کڑی پابندیاں عائد ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’جدید دنیا میں، آزادی اظہار کے تحفظ کی ایک اہم ضرورت یہ بھی ہے کہ میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پرا پیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔‘

وزیر اعظم شہباز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین اور ان بہادر مرد و خواتین صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں قربان کر کے امر ہو گئے۔

’دنیا کو حقائق کی فراہمی کی جدوجہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہے۔ آج کے دن صحافت سے وابستہ بہادر کارکنوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو اطلاعات کی آزادانہ ترسیل اور حقائق کو جانچ پرکھ کر عوام تک حقائق پہنچانے اور دنیا کو آگاہ رکھنے کے فرض کی ادائیگی میں کبھی کو تا ہی نہیں کرتے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ماضی کی روایات سے جدید شہری صحافت تک، میڈیا وقت اور معاشرے کے ساتھ ساتھ رواں دھارے کی طرح آگے بڑھتا رہا ہے۔کسی بھی دور میں اس کی اہمیت کم نہیں ہوئی بلکہ مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنا لوجی نے اس کے دائرے، افادیت اور اثر پذیری کو کئی گنا بڑھا دیا ہے۔ آج بھی میڈیا اجتماعیت کا مظہر ہے جس کی اہمیت ہمیشہ کی طرح معاشرے میں کلیدی ہے۔‘

ایک الگ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینی صحافیوں کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan