Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں امریکی اور مغربی حمایت سے جاری نسل کشی کا 324واں روز

غزہ – فلسطین فائونڈیشن پاکستان قابض صیہونی فوج نے امریکی اور مغربی ممالک کی فوجی مدد سے غزہ کی پٹی میں نسلی کشی کی بھیانک مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔ آج ۲۵ اگست اتوار کے روز فلسطینیوں کی نسل کشی کا مسلسل 324 واں دن ہے۔ قابض فوج نے آج غزہ میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے مزید وحشیانہ حملے کیے ہیں، جن میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض طیاروں اور توپ خانوں نے آج ہفتے کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں بمباری کی، جس میں گھروں، بے گھر افراد کی پناہ گاہوں اور سڑکوں پر موجود شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

قابض طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں الدغمہ خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی۔

وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں تین قتل عام کیے ہیں جن میں 71 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ کی پٹی پر مسلط اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 40,405 فلسطینی شہید اور 93,468 زخمی ہوئے ہیں۔

قابض فوج کے طیاروں نے غزہ شہر کے شمال میں العیون جنکشن کے قریب مسجد امان کے پاس السلول خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

طبی اور مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ خان یونس کے شمال مشرق میں واقع القرارہ سے 4 شہیدوں کی لاشیں ملی ہیں۔ انہیں گذشتہ روز اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید کیا گیا تھا۔ ان کی شناخت محمد محمد خالد الاسطل، محمد سلیمان محمد ابو خشان، عبد ربہ ابراہیم عبد ربہ الاسطل، اور صبریہ مصطفی عطیہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ایک مقامی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج شدید بمباری کے درمیان خان یونس کے مشرق میں نیوعبسان قصبے میں داخل ہوئی۔

وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے العنان اسٹیڈیم کے اطراف میں اسرائیلی بمباری میں دو افراد شہید اور ایک تیسرا زخمی ہوگیا۔

ایک شدید زخمی بچہ مالک خالد الشاعر، جو خان یونس شہر کے جنوب میں واقع علاقے بطن السمین بمباری کے دوران دس روز قبل زخمی ہوا تھا، چل بسا ہے۔

خان یونس کے شمال میں واقع قصبے القرارہ سے ایک شہید کا جسد خاکی برآمد ہوا۔

اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے پر پرتشدد توپ خانے کی گولہ باری کی۔

قابض طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں المغازی کیمپ پر حملہ کیا۔

غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں الحکر کے علاقے میں معمر خاندان کے ایک گھر پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات شہری شہید ہو گئے۔ ان کی شناخت محمد احمد ابو معمر، احمد محمد ابو معمر، ادھم نذیر ابو معمر، موسیٰ ابو معمر، زکریا احمد ابو معمر اور عبداللہ محمد ابو معمر شامل ہیں۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلح میں الحکر کے علاقے میں حملہ کیا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

آج فجر کے وقت قابض توپ خانے نے خان یونس کے علاقے القرارہ اور الستار الشرقی پر گولہ باری کی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan