Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شام میں اسرائیلی بمباری میں سات افراد زخمی

دمشق – فلسطین فائونڈیشن پاکستان شام کے شہروں حماۃ اور حمص میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق، قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے شروع کی گئی جارحیت کے نتیجے میں وسطی شام میں حمص گورنری کے دیہی علاقوں میں پرتشدد دھماکے ہوئے۔

شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ حمص کے دیہی علاقوں اور حماۃ کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 7 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ حمص کے دیہی علاقوں میں پرتشدد دھماکے ہوئے، جبکہ شامی حکومت کے قریبی اخبار “الوطن” نے رپورٹ کیا کہ “شہر میں سنائی دینے والی آوازیں ام حارتین گاؤں پر اسرائیلی جارحیت کی تھیں۔”

الوطن اخبار نے مزید کہا کہ اس جارحیت میں “کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔”

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے حماۃ گورنری کے جنوب میں جبل مارین میں ایران کے وفادار گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو فوٹیج میں ایک عمارت میں جلتی ہوئی آگ سے دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے 2011ء میں شام میں حکومت کے خلاف شروع ہونے والی عوامی انقلاب کی تحریک کے بعد شام کے مختلف مقامات پر حکومتی فورسز اور ایرانی اور حزب اللہ کے اہداف کے خلاف سینکڑوں فضائی حملے کیے ہیں۔

7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی کے خلاف جاری وحشیانہ جارحیت کے آغاز کے بعد سے شامی سرزمین پر اسرائیلی حملوں میں تیزی آئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan