Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے نمائش چورنگی پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیئے احتجاجی مظاہرہ۔

کراچی  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ، لبنان، یمن، اور شام پر امریکی و اسرائیلی جارحیت اور پالستان میں صہیونی تنظیم شراکا کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں کیخلاف کراچی نمائش چورنگی پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا۔مظاہرے میں اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ مظاہرہ سے خطاب رہنماء جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدای صدیقی، جناب اسد اللہ بھٹو، ڈویژن صدر مجلس وحدت مسلمین کراچی مولانا صادق جعفری، پیر اظہر علی حمدانی،رہنماء جمیعت علماء پاکستان علامہ عقیل انجم، علامہ قاضی احمد نورانی،ہیئت آئمہ مساجد کے رہنما علامہ صادق رضا تقوی،مفتی مرتضیٰ رحمانی، علامہ امین انصاری،سماجی رہنماء خالد راؤ،رہنماء جعفریہ الائنس پاکستان شبر رضا، پیر معاذ نظامی، تحریک بیداری امت مصطفی کے رہنماء یاور عباس،رہنماء مرکزی مسلم لیگ فیصل علی بلوچ،پاکستان عوامی تحریک کے نوید عالم اور پاکستان نظریاتی پارٹی کے رہنماوں نے کیا۔
مقررین نے غزہ لبنان اور یمن اور شام پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کے امریکہ خطے کے تمام مسائل کی جڑ ہے، آج امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کا مکروہ چہرہ دنیا کے کے سامنے آشکار ہوگیا ہے اور عالم انسانیت دنیا بھر میں ان ظالم و جابر سامراجی قوتوں کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، آج اہلیان فلسطین نے اپنے لہو سے مزاحمت کی دنیا میں ایسی تاریخ لکھ دی ہے جو تاقیامت باقی رہے گی، مقررین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صہیونی ریاست کے حق میں پھر آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں مختلف صحافی وفود کے ہمراہ ملک دشمن تنظیم شراکا کے تحت غاصب ریاست کے دورہ جات کرتے ہیں اور نظریہ پاکستان کی دھجیاں اڑا کر قائد اعظم کے اسرائیل مخالف موقف کی نفی کرتے ہیں حکومت پاکستان ان افراد کیخلاف فوری کاروئی کرے اور شراکا نامی صہیونی تنظیم کو پاکستان میں کلعدم کرار دے کر ان کی سرگرمیوں پر فوری پابندی عائد کرے۔مقررین نے مزید کہا کہ اسلامی مملک غزہ میں جاری قتل عام پر فوری ایکشن لیں اور دھشتگرد ریاست امریکہ پر جنگ بندی کے لیئے دباؤ ڈالیں غزہ اس وقت ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے اور ہمارے بے حس حکمران صرف زبانی جمع خرچ ہر اکتفا کیئے بیٹھے ہیں ہماری زمہ داری ہے کہ ہم اپنی حکومتوں کو بھی پابند کریں کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی کے حوالے سے ٹھوس موقف اختیار کریں اور حکومتی سطح پر امریکہ اور غاصب ریاست کی نہ صرف مذمت کریں بلکہ ان دھشتگردوں کیخلاف مزاحمتی تنظیموں کی مدد میں اپنا کردار اداکرین امت مسلمہ آج امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف متحد ہے۔اس موقع پر مقررین نے کراچی میں اتوار کے روز جماعت اسلامی کے تحت ہونے والے غزہ ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اہلیان کراچی سے اس مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی۔

       

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan