Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

انڈونیشی ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان السلطان اسرائیلی حملے میں اپنے اہل خانہ سمیت شہید

غزہ  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کی بےرحمانہ بمباری کا نشانہ اس بار انڈونیشی ہسپتال کے ڈائریکٹر معروف فلسطینی ڈاکٹر مروان السلطان بنے، جو بدھ کے روز غزہ شہر میں اپنے گھر پر ہونے والے فضائی حملے میں اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔

غزہ کی وزارت صحت نے ایک جذباتی اور افسوسناک بیان میں ڈاکٹر مروان السلطان کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن پر حملہ صرف ایک انفرادی واقعہ نہیں بلکہ انسانی و طبی شعبے سے وابستہ افراد پر ہونے والے منظم اور درندہ صفت جرائم کی ایک کڑی ہے، جو قابض اسرائیل کی جانب سے مسلسل جاری ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر السلطان اپنے گھر پر اس وقت قابض فوج کی بمباری کا نشانہ بنے جب وہ اہل خانہ کے ہمراہ مغربی غزہ میں واقع اپنے گھر میں موجود تھے۔ حملے میں ان کے ساتھ ان کے کئی عزیز بھی شہید ہو گئے۔

وزارت صحت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ طبی اور انسانی امدادی عملے پر ہونے والا ہر حملہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ قابض اسرائیل ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ان کارکنوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو ظلم و جبر کے شکار فلسطینی عوام کو زندگی کی آخری امید مہیا کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مروان السلطان صرف ایک ہسپتال کے ڈائریکٹر نہیں تھے، وہ استقامت، ایثار اور وفاداری کا ایک استعارہ تھے۔ انہوں نے ان حالات میں بھی اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا جب غزہ کے ہسپتالوں میں خون، بجلی، دوا اور ساز و سامان تک ناپید ہو چکے تھے اور ہر طرف صرف زخمی، لاشیں اور ملبہ ہی ملبہ نظر آتا تھا۔

ڈاکٹر السلطان شمالی غزہ میں انڈونیشی ہسپتال کے منتظم اور سینئر معالج کی حیثیت سے وہ پہلی صف میں موجود تھے۔ ان کا ہسپتال قابض اسرائیل کی بمباری سے زخمی ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کے لیے پہلی پناہ گاہ تھا۔ خاص طور پر حالیہ دنوں میں جب بمباری کی شدت میں اضافہ ہوا ان کی خدمات اور قیادت ہسپتال کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی تھیں۔

یہ المناک واقعہ ایک بار پھر اس بات کو آشکار کرتا ہے کہ غزہ میں صحت کا پورا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ ہسپتالوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، طبی عملے کو چُن چُن کر شہید کیا جا رہا ہے، ادویات اور طبی سامان کی ترسیل روکی جا رہی ہے، اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اس ساری درندگی کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

قابض اسرائیل کے ان وحشیانہ اقدامات نے نہ صرف انسانی ضمیر کو جھنجھوڑا ہے بلکہ بین الاقوامی انسانی قوانین، خاص طور پر جنیوا کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی بھی کی ہے۔ طبی عملہ جنگوں میں بھی محفوظ تصور کیا جاتا ہے، مگر یہاں ڈاکٹر، نرس، پیرا میڈکس سبھی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو اس صہیونی نسل کشی کی سنگینی کو بےنقاب کرتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan